کرسٹیانو رونالڈو پر دبئی کے حکمران مہربان، ایسی چیز سے نواز دیا جس کی بہت سے لوگوں کو خواہش ہے

کرسٹیانو رونالڈو پر دبئی کے حکمران مہربان، ایسی چیز سے نواز دیا جس کی بہت سے ...
کرسٹیانو رونالڈو پر دبئی کے حکمران مہربان، ایسی چیز سے نواز دیا جس کی بہت سے لوگوں کو خواہش ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو گولڈن ویزہ دے دیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے ایک قدم اٹھایا گیا ہے جس کے تحت دنیا بھر کے عالمی کھلاڑیوں کو دبئی میں رہنے اور سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے، حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو ٹریننگ کیلئے دبئی میں موجود تھے جہاں انہیں گولڈن ویزہ دیا گیا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کھلاڑیوں کو گولڈن ویزے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ تمام عالمی کھلاڑی جنہوں نے اپنا نام کمایا ہے انہیں گولڈن ویزہ دیا جائے گا، کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے انتظامی عہدے کے لوگوں کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو 10 سال تک ملک میں  رہائش کی اجازت ہوگی۔

مزید :

کھیل -