مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ ۔۔۔مصطفیٰ کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ میئر کراچی وسیم اختر غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ ۔۔۔مصطفیٰ کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ میئر کراچی ...
مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ ۔۔۔مصطفیٰ کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ میئر کراچی وسیم اختر غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق ناظم کراچی سید  مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں کردار کا ہے، میئر کراچی سے لے کر کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں، حکومت سے باہر آتے ہی نیب کے ہاتھوں پکڑے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ کو عدالت میں بلائیں۔مصطفی کمال نے مطالبہ کیا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔انہوں نے ایم کیو ایم پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اقتدار جیسے ہی ختم ہوا سب سے پہلے ایم کیو ایم چھلانگ لگائے گی، مسئلہ اختیارات کا نہیں کردار کا ہے، میئر کراچی سے لے کر کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی