پر اسرار طور پر لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل اورسابق اٹارنی جنرل کاسراغ تونہ ملالیکن گاڑی مل گئی،بڑےخدشےکااظہار

پر اسرار طور پر لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل اورسابق اٹارنی جنرل کاسراغ تونہ ...
پر اسرار طور پر لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل اورسابق اٹارنی جنرل کاسراغ تونہ ملالیکن گاڑی مل گئی،بڑےخدشےکااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی  پاکستان آن لائن) پر اسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے لاہور پولیس کے ایس ایس پی مفخر عدیل اور ان کے قریبی دوست سابق اٹارنی جنرل شہباز چوہدری کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ سی آئی اے پولیس سمیت دیگر تفتیشی اداروں نے اپنی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نا صرف لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے بلکہ فرانزک ایجنسی سمیت تفتیشی ٹیم نے بھی ایس ایس پی مفخر عدیل کی جانب سے فیصل ٹاؤن میں لئے جانیوالے کرائے کے گھر کا بھی دورہ کیا ہے،جہاں سے تفتیشی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ایس ایس پی یا سابق اٹارنی جنرل دونوں میں سے کسی ایک کے قتل کا شبہ ظاہر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخر عدیل نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن میں کرائے پر گھر لیا تھا۔ جبکہ لاپتہ ایس ایس پی اپنے دوست شہباز ایڈووکیٹ کے اغوا کی تفتیش بھی کر رہے تھے جن کی ڈی آئی جی مفخر عدیل کو معاونت درکار تھی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہباز ایڈووکیٹ کو ایک ہفتہ قبل 7 فروری کو اغوا کیا گیا جس کا تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔ شواہدین کے مطابق لاپتہ ایس ایس پی اورشہباز ایڈووکیٹ ایک ساتھ فیصل ٹاؤن والے گھر سے نکلے اور پھر لاپتہ ہوگئے۔ جبکہ پولیس نے لاپتہ ایس ایس پی کی سرکاری گاڑی جوہر ٹاؤن شاپنگ مال کے قریب سے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے اس زمرے میں ماڈل ٹاؤن ایم بلاک کے ایک گھر میں چھاپہ بھی مارا ہے۔ جس کی تفصیلات پولیس اپنے سینہ راز میں رکھ رہی ہے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی مفخر عدیل نے جو مکان کرائے پر حاصل کیا تھا اس میں گزشتہ چند روز سے غیر معمولی حرکات دکھائی دے رہی تھیں۔ پولیس افسران کا آنا جانا شروع ہوگیا تھا۔ اہل علاقہ کا یہ بھی کنا ہے کہ مذکورہ مکان کرائے پر لینے کے بعد مکان سے سخت بدبو آرہی تھی۔ جسے ڈی آئی جی نے پانی کا ٹینکر منگوا کر اچھی طرح دھلوایا تھا۔