ریپ کے ملزم نے متاثرہ لڑکی کے باپ کو قتل کردیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

ریپ کے ملزم نے متاثرہ لڑکی کے باپ کو قتل کردیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا
ریپ کے ملزم نے متاثرہ لڑکی کے باپ کو قتل کردیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

  



لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد میں ریپ کے ملزم نے متاثرہ لڑکی کے والد کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آچمن شرما نے لڑکی کے والد کو اس لیے قتل کیا ہے کیونکہ وہ اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کیلئے بہت زیادہ جدوجہد کر رہا تھا۔ ایس ایس پی نے ملزم کے فرار ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

6 مہینے پہلے ملزم نے مقتول کی بیٹی کو شکوہ آباد میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ لڑکی وہاں اپنی نانی کے ساتھ رہتی تھی، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے بااثر ملزم کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور وہ آزاد گھومتا رہا۔

ملزم آچمن شرما کی جانب سے متاثرہ خاندان کو کیس واپس لینے کیلئے دھمکایا جارہا تھا، گزشتہ ہفتے ملزم نے دھمکی دی تھی کہ اگر کیس واپس نہ لیا گیا تو متاثرہ خاندان کے کسی شخص کی جان لے لے گا، متاثرہ خاندان نے دھمکیوں کے بارے میں پولیس کو آگاہ بھی کیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔

مزید : جرم و انصاف