صدر مملکت عارف علوی کا ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ، آرمی چیف بھی شریک

صدر مملکت عارف علوی کا ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ، آرمی چیف بھی شریک
صدر مملکت عارف علوی کا ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ، آرمی چیف بھی شریک

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر ہیں جن کے اعزاز میں صدر مملکت عارف علوی نے عشائیہ دیا۔ ترک صدر خاتون اول کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کیلئے ایوان صدر پہنچے جہاں عارف علوی اور ان کی اہلیہ نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عشائیے میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر کل دن 11 بجے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ اس دورے کے دوران کئی اہم امور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ صدر طیب اردوان 60 سے زائد ارکان پر مشتمل وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں جبکہ ترک خاتون اول اور ان کے بچے بھی ہمراہ ہیں۔ اردوان کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیاجہاں ان کے استقبال کیلئے وزیراعظم عمران خان خود موجود تھے۔

مزید : کھیل