وزیراعظم کا اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کا نوٹس، کیا حکم دیدیا؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

وزیراعظم کا اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کا نوٹس، کیا حکم دیدیا؟ پاکستانیوں ...
وزیراعظم کا اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کا نوٹس، کیا حکم دیدیا؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کیخلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف انتظامی اقدامات موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی چیف سیکرٹریز نے متعلقہ صوبوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آٹا، چینی و دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں مستحکم ہیں تاہم سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سندھ کو چار لاکھ ٹن گندم کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ ٹن مزید گندم کی فراہمی سے متعلق درخواست پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو ذخیرہ اندوز کیخلاف انتظامی اقدامات موثر بنانے کی ہدایت کی جبکہ اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے ایک ہفتے کے اندر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی افرادی قوت پوری کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملاوٹ مافیا شہریوں کی صحت سے کھیل رہا ہے جنہیں ایسے گھناﺅنے فعل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملاوٹ کرنے والے عوام اوربچوں کی صحت سے کھیلتے ہیں اور بچوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں