چینی ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، مہنگائی سے پسے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

چینی ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، مہنگائی سے پسے عوام کیلئے بڑی ...
چینی ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، مہنگائی سے پسے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور چینی ڈیلرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ڈیلرز نے چینی کے سٹاک کی لوکیشن اور دیگر معلومات ہفتہ وار بنیاد پر حکومت کو دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ گرفتار تاجر رہنماﺅں کو بھی آج ہی رہا کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تاجر رہنماءنعیم میر کا کہنا ہے کہ چینی ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے تحت چینی ڈیلرز ہفتہ وار بنیاد پر سٹاک رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو جمع کرائیں گے اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ان مقامات پر چھاپہ کارروائی ہو گی جو ڈکلیئر نہیں کی جائے گی جبکہ جو سٹاک لوکیشن ڈکلیئر کی جائے گی وہاں چھاپہ نہیں مارا جائے گا۔

نعیم میر کا کہنا تھا کہ ڈیلر جتنا سٹاک چاہے رکھ سکتا ہے لیکن اسے ڈکلیئر کرنا ہو گا اور اس مقصد کیلئے سٹاک ڈکلیئر کرنے کا فارم شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وصول کر لیا ہے جو پنجاب بھر کے شوگر ڈیلرز کو مہیا کرے گی، ہفتہ وار رپورٹ میں چینی سٹاک کی لوکیشن بھی بتائی جائے گی جبکہ چینی کے سٹاک کی فروخت بھی نہیں روکی جائے گی۔

مزید : قومی