دبئی میں بھارتی شہری نے اپنی بیوی کو اس کے دفتر جا کر قتل کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

دبئی میں بھارتی شہری نے اپنی بیوی کو اس کے دفتر جا کر قتل کردیا ، وجہ ایسی کہ ...
دبئی میں بھارتی شہری نے اپنی بیوی کو اس کے دفتر جا کر قتل کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی شخص نے دھوکہ دہی کے شبہے میں اس کے دفتر جا کر قتل کردیا۔

دبئی کی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق 44 سالہ بھارتی شہری نے گزشتہ برس 9 ستمبر کو القوض انڈسٹریل ایریا میں جا کر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔ اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ جس دن اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا اس روز دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، اس نے اپنی بیوی سے اس میسج کے بارے میں پوچھا تھا جو خاتون کے بوس نے ملزم کو بھیجا تھا اور کہا تھا کہ اس کی بیوی اسے دھوکہ دے رہی ہے۔

ملزم کچھ عرصہ پہلے ہی متحدہ عرب امارات آیا تھا جبکہ اس کی بیوی اس سے ایک سال پہلے سے ہی دبئی میں مقیم تھی۔ مقتولہ ایک خاتون کولیگ کے ساتھ مکان شیئر کرتی تھی جبکہ اس کا شوہر ابوظہبی میں مقیم تھا، دونوں کی انڈیا میں 2 بیٹیاں ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کے دفتر کے باہر میاں بیوی میں تکرار ہوئی جس کے بعد ملزم نے چاقو نکالا اور اس کے تین وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا، عدالت میں کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا /جرم و انصاف