عمران خان سوشل میڈیا کنٹرول کرنے سے پہلے یہ کام کریں ۔۔قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم کو بڑا مشورہ دے دیا

عمران خان سوشل میڈیا کنٹرول کرنے سے پہلے یہ کام کریں ۔۔قمر زمان کائرہ نے ...
عمران خان سوشل میڈیا کنٹرول کرنے سے پہلے یہ کام کریں ۔۔قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم کو بڑا مشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کنٹر ول کرنے کے حوالے سے قانون بنانے پر وزیر اعظم عمران خان کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کل تک میڈیا کی آزادی کے بڑے داعی خان صاحب، آج سوشل میڈیا کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کل تک میڈیا کی آزادی کے بڑے داعی خان صاحب، آج سوشل میڈیا کو بند کرنا چاہتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ خان صاحب سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے سے پہلے اپنے گالم گلوچ بریگیڈ کو کنٹرول کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں میڈیا آزاد رہا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے آکر میڈیا پر بھی قدغن لگائی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد