خالد مقبول صدیقی استعفیٰ واپس لیں گے یا نہیں؟ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت پر بجلیاں گرا دیں

خالد مقبول صدیقی استعفیٰ واپس لیں گے یا نہیں؟ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت پر ...
 خالد مقبول صدیقی استعفیٰ واپس لیں گے یا نہیں؟ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت پر بجلیاں گرا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ واپس لینے کی تردید کر تے ہوئے مطالبات کی منظوری تک استعفیٰ واپس نہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل نے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ واپس لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی  نے استعفیٰ واپس نہیں لیا،مطالبات پورے ہونے تک استعفی واپس نہیں لیں گے۔ یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات کے بعد استعفیٰ واپس لینے کی خبریں زیر گردش تھیں۔واضح رہے کہ 12 جنوری 2020 کو ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ ہونے کا الزام لگاکر کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -