ہم سابق حکومتوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے یہ کام نہیں کریں گے ۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بڑا اعلان کر دیا

ہم سابق حکومتوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے یہ کام نہیں کریں گے ۔۔وزیر اعلیٰ ...
ہم سابق حکومتوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے یہ کام نہیں کریں گے ۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بڑا اعلان کر دیا

  



سوئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ڈیرہ بگٹی میں بجلی کے مسئلے کو حل کیا جائے گا، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بنا رہے ہیں، سوئی گیس پلانٹ کے لیز کی مدت مکمل ہوچکی ہے ،ہم سابق حکومتوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے لیز کی مدت میں توسیع نہیں کریں گے ،اس سلسلے میں ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے لوگوں کا مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا۔

ایف سی سٹیڈیم سوئی میں گوپٹ واٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان  جام کمال خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سے انرجی سیکٹر اور دیگر معاملات پر دوتین نشستیں ہوئی ہیں، گیس کی آمدنی کی مد میں بلوچستان حکومت کا جو حصہ بنے گا وہ ضرور لیں گے ،بلوچستان کی حکومت کے آمدن کے ذرائع میں کوسٹل بیلٹ اور سوئی کا اہم حصہ ہے، ڈیرہ بگٹی میں بیکڑ تا رکھنی روڈ اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی آمدن میں اضافے کے لئے کوشاں ہے، آمدن نہیں ہوگی تو ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکیں گے، سوئی گوپٹ واٹر پراجیکٹ 80کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے، اس پراجیکٹ سے سوئی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا،سوئی کو گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات بھی مہیا کریں گے، منصوبوں اور سہولیات کے منصوبوں کا فالو اَپ بھی چیک کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سوئی کے دورے کا مقصد صرف میڈیا سیشن یا تصویریں بنانا نہیں بلکہ عوام کے مسائل کو قریب سے دیکھنا اور ان کے حل کو یقینی بنانا ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ