اماراتی بزنس مین کو ہسپتال میں داخل 164 غریب مریضوں کا پتا چلا تو مکمل علاج کے پیسے دے دیے، کتنی رقم عطیہ کی؟

اماراتی بزنس مین کو ہسپتال میں داخل 164 غریب مریضوں کا پتا چلا تو مکمل علاج کے ...
اماراتی بزنس مین کو ہسپتال میں داخل 164 غریب مریضوں کا پتا چلا تو مکمل علاج کے پیسے دے دیے، کتنی رقم عطیہ کی؟

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین نے 164 بے سہارا مریضوں کے علاج کا ذمہ اٹھالیا۔

اماراتی بزنس مین خالد عبداللہ یوسف نے 164 غریب مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار درہم (تقریباً 92 لاکھ 50 ہزار روپے) عطیہ کیے ہیں، ان مریضون کا شیخ خلیفہ سپیشلٹی ہسپتال میں علاج کیا جائے گا۔ اس عطیے سے جن مریضوں کا علاج کیا جائے گا ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

خالد عبداللہ یوسف کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان کے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنے ملک اور لوگوں کیلئے کیا ہے ۔

خیال رہے کہ خالد عبداللہ یوسف کو ہسپتال میں داخل ان مریضوں کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے ان کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل مانگی تھی ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مکمل علاج معالجے کے اخراجات کا جتنا تخمینہ بتایا گیا بزنس مین نے اتنے ہی پیسے دے دیے، ان کے عطیہ کردہ پیسوں سے 164 مریضوں کا مکمل علاج معالجہ کیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا