بیت المال میں مستحق افراد کو چیک کی بجائے ایزی پیسہ کے ذریعے مالی امداد دینے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیت المال میں مستحق افراد کو چیک کی بجائے ایزی پیسہ کے ذریعے مالی امداد دینے کا فیصلہ , نجی کمپنیوں سے ٹینڈرز بھی طلب کرلئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیت المال پنجاب نے مستحق افراد کو چیک کی بجائے ایزی پیسہ کے ذریعے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سے قبل پنجاب بیت المال میں مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی چیک کےذریعے کی جاتی ہےتاہم امداد وصولی میں تاخیر اورشکایات کےباعث مالی امدادجاری کرنے کےنظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،اس مقصد کےلئےایزی پیسہ سروس کو استعمال کیا جائے گا،جس کے لئے پنجاب بیت المال نے نجی کمپنیوں سے ٹینڈرز بھی طلب کرلئے ہیں، کامیاب ہونے والے نجی کمپنی کو مالی امداد تقسیم کرنے کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔