پاکستان بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر،انسداددہشتگردی اورکلیئرنس آپریشن،بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کاعملی مظاہرہ

پاکستان بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر،انسداددہشتگردی ...
پاکستان بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر،انسداددہشتگردی اورکلیئرنس آپریشن،بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کاعملی مظاہرہ

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئیں،انسداددہشتگردی اورکلیئرنس آپریشن،کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ اور بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کاعملی مظاہرہ کیاگیا،سنائپرز نے بھی مہارت کا دکھائی،بحرین نیشنل گارڈزاورپاکستان کے ایس ایس جی جوانوں نے مشقوں میں حصہ لیا، اختتامی تقریب میں بحرین کے جنرل عبدالرحمان اور ایس ایس جی کے میجرجنرل ممتازحسین شریک ہوئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئیں، مشق کا انعقاد نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کیا گیا، مشقوں میں سنائپرز نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ، اختتامی تقریب میں بحرین کے جنرل عبدالرحمان شریک ہوئے، پاک فوج کی طرف سے ایس ایس جی کے میجرجنرل ممتازحسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈزاورپاکستان کے ایس ایس جی جوانوں نے مشقوں میں حصہ لیا، 2 ہفتے سے جاری مشقوں میں انسداددہشتگردی اورکلیئرنس آپریشن کیے گئے، مشقوں میں کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ اور بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیاگیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -دفاع وطن -