وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد
وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی لگا دی گئی ہے،پابندی کا اطلاق تمام سرکاری, نجی سکول اور مدارس پر 2 ماہ کے لیے ہوگا،اس حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد  ایم حمزہ شفقات کے مطابق پابندی سے پہلے سوشل میڈیا پر پول کروایا گیا تھا جس میں 91 فیصد لوگوں کی رائے میں پابندی کے حق میں تھی۔ا س کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی بھی یہ ہی رائے ہے جبکہ پنجاب میں بھی اس سے پہلے پابندی لگ چکی ہے۔ حمزہ شفقات کا کہناہے کہ پوری دنیا اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی ایسی ڈرنکس بچوں کے لیے مضر صحت ہیں، اسی لیے اسلام آباد میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جس کی کل سے تشہیر کا بھی آغاز کیا جائے گا، ہم چاہیں گے اس حوالے سے ہماری تجویز وفاقی حکومت کو جائے جو اس پر باقاعدہ قانون سازی کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد