دراز اور ایکسٹریم کامرس کے مابین شراکت داری

  دراز اور ایکسٹریم کامرس کے مابین شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)دراز نے ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت کے لئے پاکستان کی پہلی ایڈٹیک ایکسٹریم کامرس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری سے دراز سیلرز کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور آن لائن فروخت میں مہارت کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایکسٹریم کامرس کا وژن پاکستان کو گلوبل ای کامرس بیک آفس حب بنانا ہے جس کا مقصد کاروباری افراد کو بااختیار بناتے ہوئے قومی ایکو سسٹم کو ترقی دینا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے ای کامرس علمی شراکت دار اور صلاحیت سازی کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے اس کی ملک بھر میں تقریباً نصف ملین کمیونٹی ہے۔ دراز اس ڈیجیٹل دور میں مقامی لوگوں کو کسی بھی جگہ سے کاروبار کرنے کے قابل بنانے پر یقین رکھتا ہے اور اس کی ملک بھر میں 70 ہزار سے زائد سیلرز کمیونٹی ہے۔ دراز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ عمر بخش نے اس موقع پر کہا کہ ای کامرس کی اپنائیت میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران اضافہ ہوا ہے اور سیلرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنی زندگی کو مستحکم بنانے کیلئے آن لائن فروخت کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔
 ہم نے سیلر کمیونٹی کو تربیت فراہم کرنے اور ان کے کاروبار کی ترقی کے لئے درست مہارتوں سے انہیں لیس کرنے کی مکمل ذمہ داری لی ہے۔ دراز نے بنیادی طور پر ہمیشہ سیلر کی تعلیم پر توجہ مرکوز کی اور اس شراکت داری کے ذریعے ہم بہتر کسٹمر تجربہ کے ساتھ ساتھ اپنے سیلرز اور خریداروں کیلئے قدر پیدا کرنے کے حوالے سے اضافی قدم اٹھا رہے ہیں۔ ایکسٹریم کامرس کے ساتھ دراز کی اس شراکت داری سے دراز سیلرز کے لئے تیار کئے گئے کسٹمائزڈ کورسز متعارف کرائے جائیں گے جس میں ای کامرس کے اندر کاروبار کی ترقی کے لئے ڈیجیٹل تجارت، ڈیٹا تجزیات اور دیگر انقلابی حل کے بارے میں خصوصی تربیت پر توجہ مرکوز ہوگی۔ دراز کے اس سے پہلے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں سے ایک دراز یونیورسٹی ہے جس نے پلیٹ فارم پر ایک لاکھ سے زائد سیلرز کو اپنے آن لائن اسٹور کی نمو، کارکردگی اور انتظام کو بہتر بنانے کے لئے تعلیم فراہم کی۔ ہمارا مقصد سیلر کے زیادہ متعلقہ سوالات پر مبنی مقامی کورسز اور ٹیوٹیوریلز کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو متعارف کرانا اور دیئے گئے کورسز کو مکمل کرنے والے سیلرز کو آفیشل سرٹیفیکیشن کی فراہمی ہے۔ ایکسٹریم کامرس کے جی ایم بزنس اینڈ آپریشنز حمیر علی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مقامی اور عالمی ای کامرس انڈسٹری کا حصہ بننے پر توجہ پاکستانی فیلوز کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ اس منصوبے میں بڑے پیمانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ ہمارے نوجوان بہت سے کاروباری مواقع حاصل کر سکیں اور ان میں بیک وقت آمدن کے مزید مواقع متعارف کرائے جا سکیں۔ ہمارا مقصد اپنے لوگوں کو درست معلومات کے بیس اور دراز پر بہتر طریقے سے کام کے لئے درکار مہارت سے لیس کرنا ہے جس سے ان کے کیریئر اور کاروباری راہ کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔ کسی ای کامرس کاروبار کی کامیابی کا زیادہ تر انحصار صارف کے تجربہ پر ہوتا ہے جسے سیلر بیس میں تعلیم اور آگاہی کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں ای کامرس انڈسٹری کے لئے سب سے اہم صارف کے اعتماد کے ساتھ کھڑا ہونا ہے جسے دونوں اداروں کے تربیت یافتہ اساتذہ کے ذریعے ای کامرس ایجوکیشن، کارکردگی پر مبنی تربیتوں اور معلومات کے اشتراک سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ 

مزید :

کامرس -