سماجی ترقی میں خواتین کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،نگہت ہاشمی

سماجی ترقی میں خواتین کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،نگہت ہاشمی

  

لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام معاشرے میں خواتین کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے"بدلے کی عورت، بدلے کا جہاں " کے عنوان کے تحت یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں معروف مذہبی سکالر نگہت ہاشمی کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ لیکچر میں چیئرپرسن یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سعدیہ خرم، کوارڈینیٹر النور فاؤنڈیشن قمرالنساء اور فائزہ خان نے شرکت کی۔ نگہت ہاشمی نے کہا کہ ر سماجی ترقی اور ارتقاء میں خواتین خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، بیٹی، بہن، بیوی اور ماں جیسے مقدس رشتے رکھنے والی عورت سماجی امور میں بھی اپنا خصوصی کردار ادا کر رہی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر چیئرپرسن یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سعدیہ خرم نے نگہت ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لیکچرز اور تقریبات سے ہم خواتین کی موثر سماجی تربیت باآسانی کر سکتے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -