عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان میں عبدالقادر کو ٹکٹ دینےکا معاملہ طول پکڑ گیا، پی ٹی آئی بلوچستان کی قیادت کھل کر سامنے آگئی ، پیراشوٹر ا ور نیب زدہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
صدرپاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ریجن نواب خان دمڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے لیے ٹکٹ دیے جانے والے عبدالقادر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ پیراشوٹر ہے جو پارٹی کو خراب کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص نیب زدہ اور شہبازشریف کا شریک ہے ، ہم اس کی بھرپور مخالفت اور مذمت کرتےہیں۔ وزیراعظم عمران خان پارٹی کو خراب ہونے سے بچائیں۔
نواب خان دمڑ کا کہنا تھا کہ دہائیاں گزارنے والے ورکرز مذکورہ شخص کو نہیں جانتے، اس کو ٹکٹ دے کر پارٹی کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔