'پاک فوج کی تھر کے علاقے میں 'جدارالحدید 'مشقیں'
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی کراچی کور کے زیر اہتمام 'جدارالحدید 'کے عنوان سے صحرائے تھر میں مشقیں جاری ہیں۔ مشقوں کا مقصد صحراؤں میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق جدارالحدید مشقیں 28 جنوری چھور سے 74 کلومیٹر آگے صحرا کے شدید حالات میں کی جارہی ہیں ، ان مشقوں کا مقصد صحراؤں میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے ۔
آئی ایس پی آ رکے مطابق چار ہفتے پر محیط مشقوں میں دفاعی حکمت عملی کے تحت ڈرلز کی جارہی ہیں۔ 'جدار الحدید ' کا مطلب 'سیسہ پلائی دیوار' ہے ۔