تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا
تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں سینیٹ کی جنرل نشست پر کاروباری شخصیت عبدالقادر کو جاری کیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے کر ظہور آغا کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکرز کی آواز سنتا ہے۔

خیال  رہے کہ عبدالقادر کو   سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کیے جانے پر تحریک انصاف بلوچستان نے احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کوئٹہ نے اس معاملے پر اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

مزید :

Breaking News -قومی -