عباس ساحل کا نیامیوزک ویڈیو” شرمیلا میرا ڈھول“ مکمل

عباس ساحل کا نیامیوزک ویڈیو” شرمیلا میرا ڈھول“ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف سرائیکی فوک گلوکار عباس ساحل کا نیا میوزک ویڈیو”شرمیلا میراڈھول“مکمل ہوگیا۔اس میوزک ویڈیو کو اسی ہفتے شاہین سٹوڈیو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرے گی۔تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیوکی شاعری آصف رحمان کی لکھی ہوئی ہے اس کی کمپوزیش ممتاز علی نے کمپوزکی ہے جبکہ اس کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیاہے۔اس کی ویڈیو ڈائریکشن حسن بن حیات نے دی ہے جبکہ اس کے ڈی او پی اور ایڈیٹربھی حسن بن حیات ہیں اس کے پروڈیوسر راناراشدہیں۔

اس ویڈیومیں عباس ساحل کے ہمراپ ماڈل ایمان سلطان نے ماڈلنگ کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران عباس ساحل نے بتایاکہ ان کے دو ویڈیوزمکمل ہوچکے ہیں جو رواں ماہ ریلیز کردئیے جائینگے ایک سوال کے جواب میں عباس ساحل نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا ویڈیو”شرمیلا میڈا ڈھول“ان کے پرستاروں کے بیحد پسندآئے گا۔

مزید :

کلچر -