سجل علی نے وہاج علی کے ساتھ رومانوی تصاویر جاری کر دیں

  سجل علی نے وہاج علی کے ساتھ رومانوی تصاویر جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سجل علی نے اداکار وہاج علی کے ساتھ رومانوی تصاویر جاری کر کے مداحوں کی وجہ حاصل کرلی۔سجل علی اور وہاج علی اپنے حسن اور بے مثال اداکاری کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں ا۔ایسے میں دونوں کا ایک ساتھ بطور جوڑی نظر آنا ان کے مداحوں کو خوش کرگیا ہے۔ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصاویر میں انہیں وہاج علی کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔دونوں کی کیمسٹری تصاویر میں اتنی کمال لگ رہی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن نے تعریف کی برسات کرتے ہوئے انہیں کسی ڈرامے میں بطور جوڑی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اس جوڑی کی تعریف کرنے والوں میں وہاج علی اور سجل کی دوست و ساتھی اداکارہ مایا علی بھی شامل ہیں

 جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں اف خوبصورت لکھا۔

مزید :

کلچر -