سیاسی جماعتیں مل جل کر ملک کیلئے کام کریں،شوبز شخصیات

  سیاسی جماعتیں مل جل کر ملک کیلئے کام کریں،شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تمام سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مل جل کر ملک کی بہتری کے لئے کام کریں۔اگر ہم نے اب بھی اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہمارا پیارا وطن مزید بحرانوں کا شکار ہوجائے گا۔اداکارہ و میزبان عفت عمر نے مسلم لیگ(ن)کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیا ہے۔عفت عمر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کو میرا آخری اور واحد مشورہ ہے کہ آپ عوامی مینڈیٹ کو خوش اسلوبی سے قبول کریں اور اپوزیشن میںبیٹھیں ورنہ آپ اپنی صداقت اور عوام میں اپنا اعتبار مزید کھو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے آپ کے حامی بھی آپ کا ساتھ دیں گے اور آپ کی زیادہ عزت کریں گے۔اداکارہ نے مسلم لیگ کے لیڈران سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ایک حقیقی سیاستدان کی طرح کام کریں۔ ثناءنے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ،نوجوانوں کا پولنگ سٹیشن تک جانا یہ ثابت کرتا ہے وہ جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ ثناءنے کہا کہ میڈیا نے معاشرے میں بہت شعور بیدا ر کیا ہے ، لوگوںنے بلا خوف و خطر اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا عمل ایسے ہی آگے بڑھتا رہے گا تو کمی کوتاہیاں بھی دور ہوتی رہیں گی اورہماری جمہوریت کی جڑیں بھی مضبوط ہوںگی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسا ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے ۔

مزید :

کلچر -