معمولی جھگڑے پر ملزمان کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی

معمولی جھگڑے پر ملزمان کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں سڑک پر معمولی جھگڑے کے بعد نامعلوم نوجوان نے دوستوں کو بلوا کر فائرنگ سے باپ بیٹے کو زخمی کر دیا اور ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا ، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے گلستان کالونی غازی روڈ پر معمولی جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے اپنے دوستوں کو بلوا کر باپ بیٹے پر گولیاں چلا دیں جس کی زد میں آ کر باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں 57 سالہ صدیق، اسکا بیٹا 34 سالہ محمد اکرم اور ساتھی ندیم شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ندیم کا نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان سے ٹکرانے کے باعث جھگڑا ہوا جس کے بعد نامعلوم ملزم نے دوستوں کو بلا کر فائرنگ کر دی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔

زخمیوں کے بیانات کی روشنی میں ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -