آئی جی جیل خانہ جات نے 11 افسران کی ترقی کی منظوری دیدی

  آئی جی جیل خانہ جات نے 11 افسران کی ترقی کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال اور ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عدیل حیدر پر مشتمل محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو آئی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ محکمانہ پروموشن کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد ترقی کے معیار پر پورا اُترنے والے 11 افسران کی ہیڈ کلرک گریڈ 16 سے آفس سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری دے دی ترقی پانے والوں میں محمد اشرف ، سہیل اختر بٹ ، محمد صدیق ، شریف الدین ، سید ثاقب حسین ، منظور حسین ، طلعت عباس رضوی ، محمد رمضان ، محمد الیاس ، غلام رسول اور عتیق الرحمن شامل ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مزید محنت ، لگن اور دیانتداری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -