ایمرجنسی سروسز کی 24گھنٹوں میں 1233حادثات پر فوری کارروائی 

ایمرجنسی سروسز کی 24گھنٹوں میں 1233حادثات پر فوری کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1233ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں632افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 706معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں712 ڈرائیوز،47کم عمرڈرائیور، 480 مسافر اور 160 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دار الحکومت 267متاثرین کےساتھ پہلے فیصل آباد 85 حادثات میں 91متاثرین کےساتھ دوسر ے، ملتان 73 حادثات میں69متاثرین کےسا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1352متاثرین میں 1082مرد اور270خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 234افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 726افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ392زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1051موٹرسائیکلز،68آٹورکشے،160کاریں،34وین 13مسافر بسیں،24ٹرک اور109دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -