لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی

  لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔ابتدائی شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا، پہلے روز تین اختیاری مضامین کے امتحانات ہوں گے، امتحانات 5 مئی تک جاری رہیں گے، آخری روز اردو لازمی کا پرچہ ہوگا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے، پہلے روز تین مضامین کے امتحانات ہوں گے،امتحانات 22 مئی تک جاری رہیں گے، آخری روز کمپیوٹر سائنس مضمون کا امتحان ہوگا۔