فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، غیر معیار ی کھانا تیار کرنیوالے ہوٹلوں کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، غیر معیار ی کھانا تیار کرنیوالے ہوٹلوں کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور ( سٹی رپورٹر) لاہوریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسلام پورہ اور داتا گنج بخش ٹاﺅن میں ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ اور سگیاں میں علی الصبح سخت ناکہ بندی کی ،اسلام پورہ میں 16 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزی پر 7کو پوائنٹس کو1 لاکھ 5ہزار کے جرمانے عائد ، 9کو اصلاحی نوٹس جاری کر دیئے گئے ، سگیاں میں علی الصبح ناکہ بندی، 44دودھ بردار گاڑیوں آنے والے 44ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ، 3 سپلائرز کو جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ حفظان صحت کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا، زنگ آلودہ برتنوں میں ناشتہ تیار کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید نے کہا کہ اشیا ءخورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے والے افراد پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کڑی نظر ہے۔ خوراک سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔

 ۔