پنجاب ، بھنڈی کی اوسط پیداوار120من فی ایکڑ تک پہنچ گئی

  پنجاب ، بھنڈی کی اوسط پیداوار120من فی ایکڑ تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکوآنہ (این این آئی)پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھنڈی کی اوسط پیداوار120من فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال13ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر بھنڈی کی کاشت سے59 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ بھنڈی موسم گرما کی ہر دلعزیز سبزی ہے جس کی کاشت کے لئے گرم مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ فصل کہرکے اثرات کو برداشت نہیں کرسکتی۔انہوں نے بتایاکہ بھنڈی کی فصل سال میں 2مرتبہ کاشت کی جاتی ہے۔

 لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پہلی فصل کی کاشت وسط فروری سے مارچ کے آخر تک مکمل کریں جبکہ دوسری بار یہ فصل جون اور جولائی میں مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ فروری و مارچ میں کاشتہ فصل اگست و ستمبر میں پھل دیتی ہے جبکہ جون و جولائی میں کاشتہ فصل اکتوبر نومبر تک پیداوار دینے کے قابل ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھنڈی کی منظور شدہ قسم سبزی پری ہے جس کی بوائی کیلئے اچھی اگا_¶ والا 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے تاہم بیج کی فصل کا شت کرنے کیلئے بھنڈی کا 6کلوگرام بیج فی ایکڑ ہی کافی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بھنڈی کی فصل 20 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین اگا_¶ اور بڑھوتری فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھنڈی توری کو ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے البتہ زرخیز میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی زمین جسکی تیزابی خاصیت6سے 6.8 ہو بہترین پیداوار کے لئے موزوں ہے۔

مزید :

کامرس -