سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1878پوائنٹس گر گیا، ڈالر 22پیسے مہنگا

         سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1878پوائنٹس گر گیا، ڈالر 22پیسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                  کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کاروباری روز کا اختتام 1878 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار 65پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔  پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ  جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا  ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -