مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا کے انتخابی نتائج کومسترد کر دیا 

      مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا کے انتخابی نتائج کومسترد کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان مسلم لیگ (ن) اختیارولی خان  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ اپنے بیان میں اختیار ولی خان نے کہاکہ پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پختونخوا میں جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کرکے پایہ  تکمیل تک پہنچایا گیا۔ اختیارولی نے کہاکہ پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائی جا رہی ہے۔ اختیارولی نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے دس حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دس حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوء جماعت تسلیم نہی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے ملک کے وجود کیخلاف سازشیں بْنی جا رہی ہیں۔ 

 انتخابی نتائج 

مزید :

صفحہ اول -