پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ صدر مملکت کے سامنے اٹھا دیا

  پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ صدر مملکت کے سامنے اٹھا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں سے آگاہ کیا ہے۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں رف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بیضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور موقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر ملاقات

مزید :

صفحہ اول -