ایوان صدر، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن سمیت اہم قومی اداروں کی سکیورٹی انتہائی سخت

      ایوان صدر، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن سمیت اہم قومی اداروں کی سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آباد (آئی ا ین پی) دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  نے ایوان صدر‘ سپریم کورٹ‘ الیکشن کمیشن اور اہم قومی اداروں کو اپنی تحویل میں لے لیا‘ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات‘ دفعہ 144کے نفاذ میں سختی کردی گئی‘ چار سے دس افراد کہیں بھی اکٹھے ہوں فوری گرفتار کرنے کے احکامات۔ گزشتہ دو روز سے نگران حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اسلام آباد میں داخل ہونے والے خارجی اور داخلی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اس سلسلے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ تمام اہم ترین چیک پوسٹوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس اکبر ناصر خان نے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں  و دیگر اپلائڈ فار گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جانے والے راستوں پر بھی سخت نگرانی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ڈپلومیٹک انکلیو کے راستوں پر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رینجرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ (ن غ)

سیکیورٹی سخت

مزید :

صفحہ اول -