الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم

  الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات سیل میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کانٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کئے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن آج 67 درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواستوں پر سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اور ممبر کے پی پر مشتمل بنچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بنچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

شکایات سیل

مزید :

صفحہ اول -