وزارت خزانہ کی تین سال سے  خالی آسامیاں ختم، تمام وزارتوں   اور ڈویژنز کو ہدایات جاری

      وزارت خزانہ کی تین سال سے  خالی آسامیاں ختم، تمام وزارتوں   اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)  روز وزارت خزانہ کی جانب سے   نئے مالی سال  میں غیر ضروری آسامیاں ختم اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجویز دی گئی وزارت خزانہ نے تین سال سے زائد عرصے سے خالی آسامیاں ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایات جاری کردیں، وزارت خزانہ کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام فالتو اور غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے کی تجویز دی گئی آئندہ مالی سال نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجویز دی گئی کسی بھی وزارت ڈویژن یا محکمے میں نئے آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژن سے آسامیوں کی تفصیلات 5اپریل تک طلب کرلی۔ 

وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ اول -