الیکشن 2024کو جوڈیشل  سلیکشن کہتا ہوں، فیصل واوڈا

    الیکشن 2024کو جوڈیشل  سلیکشن کہتا ہوں، فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی) سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہاہے کہ میں الیکشن 2024 کومیں جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ پہلے قوم کوڈھونڈنا ہوگا وہ کون ہے جس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان یہاں پہنچاہے،وہ کون ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے ٹکڑے ہوئے ہیں،وہ کون ہے جس کی وجہ سے بھٹوکوپھانسی ہوئی ہے، وہ کون ہے جس کی وجہ سے زرداری کو14سال جیل بغیرسزاکے ہوئی وہ کون ہے جس نے بلیک لاڈکشنری ایجادکرکے نوازشریف کونااہل کیا،ان کی بیوی کی بیماری کی حالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔عمران خان کی حکومت کوزبردستی بدمعاشی سے کس نے پابند کیاکہ تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے۔وہ کون ہے جوچھٹی والے دن اپنے آفس کھول دیتاہے،وہ کون ہے جنہوں نے پرزنروینز دکھائیں،وہ کون ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کورات 12بجے ختم کیا،وہ کون ہے جس نے نسلہ ٹاورگرایا،وہ کون ہے جس نے ریکوڈک میں اربوں ڈالرکا پاکستان کونقصان پہنچایا۔ا وہ کون ہے جس نے ارشد شریف کے قتل کوآج تک کھولانہیں،و وہ کون ہیں جوصادق اورامین کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں،وہ کون ہے جواپنی کرپشن پراستعفی دے کرآگے کچھ ہونے نہیں دیتے،وہ کون ہیں جنہوں نے یہ شفاف الیکشن کرائے ہیں وہ کون ہیں جن کی ذمہ داری تھی شفاف الیکشن کرانا، اس کوقوم نے ڈھونڈناہوگا۔اس کو141نمبرسے پہلے نمبر پرلاناہوگا،ورنہ اس ملک کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔میں عدلیہ کی بات کررہا ہوں، جب ہرچیزکا ٹھیکہ آپ نے لیاہواہے توپھربلیم اسٹیبلشمنٹ کوکیوں دیتے ہیں؟۔اس وقت قومی اسمبلی کے 93 امیدوار آزاد ہیں،ان میں 30ہوتے ہی آزاد ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں ان 30 کا بھا لگ گیاہے یہ ن لیگ میں چلے جائیں گے،30اچھے بچے بن کراپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے،یہ ڈرامہ سال ڈیڑھ سال چلے گا اس کے بعد اصل جمہوریت آئے گی  اگر نواز شریف کووزیراعظم بنادیاڈائریکٹ توچارچھ مہینے میں پٹاخہ بج جائے گا،یہ ن لیگ کا آخری اقتدار ہے، اس سے تواچھا تھا نگران سیٹ چلنے دیتے۔ 

فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ اول -