الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنماﺅں ، کارکنان کیخلاف مقدمہ درج 

    الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنماﺅں ، کارکنان کیخلاف مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         راولپنڈی (آئی این پی ) انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود ڈویژنل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے 6 حمایت یافتہ امیدواروں سمیت 62 افراد اور 350سے زائد نامعلوم کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ صادق آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں دفعہ 144کی خلاف ورزی، مجمع خلاف قانون اکٹھا کرنے، شاہراہ بلاک کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے، دھمکیاں دینے اور پتھرا ﺅکرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت پولیس مزاحمت و دیگر دفعات شامل ہیںمقدمہ میں تحریر کیا گیا کہ پی ٹی آئی کی کال کے تناظر میں ڈویژنل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ڈیوٹی پر تھے کہ چاندی چوک کی جانب سے 350 افراد پر مشتمل ریلی امیدوار این اے 57 سمباںیہ طاہر، نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی تنویر اسلم کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچی اور روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز تقاریر شروع کر دیں مظاہرین نے پولیس پر پتھرا ﺅکیا جس سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا جنہیں منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس شیلنگ کی تو گلیوں میں چلے گئے اور وقفے وقفے سے نکل کر پولیس پر پتھرا ﺅکرتے رہے جن میں62 افراد کے نام بعد ازاں اجمل صابر راجہ، اعجاز خان جازی، زیاد خلیق کیانی، سردار ناصرخاں وغیرہ معلوم ہوئے ملزمان نے لا اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کرکے پولیس اور کار سرکار میں مداخلت کرکے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا، ایک کانسٹیبل کو زخمی کیا اور عوام میں خوف پھیلا کر راستہ بند کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ درج