ملک انتقامی سیاست کا متحمل  نہیں ہو سکتا:پاسبان

    ملک انتقامی سیاست کا متحمل  نہیں ہو سکتا:پاسبان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھند نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات سے ملک کو کیا حاصل ہوا؟ دو درجن سے زیادہ قیمتی جانوں کے زیاں کے ساتھ ساتھ ٹیکس دینے والوں کا پیسہ بے دریغ استعمال ہوا۔ یہ انتخابات بیوروکریٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بد ترین نا کامی ہے۔ پاکستان کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جن کو عوام کا اعتماد حاصل ہو۔ جو عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں تاکہ بین الاقوامی ایشوز پر عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنااور عوام کے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔ موجودہ انتخابی نتائج بڑی سیاسی جماعتوں کے لئے پیغام ہے کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ اسٹیبلشمنٹ حکومت سازی کے بجائے ملک و قوم کی ترقی پر توانائیاں صرف کرے۔