قطر میں جاسوسی کا مقدمہ  بھارتی بحریہ کے تمام 8 اہلکار رہا

قطر میں جاسوسی کا مقدمہ  بھارتی بحریہ کے تمام 8 اہلکار رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  عمان (آن لائن) قطر میں جاسوسی کے مقدمے میں قید بھارتی بحریہ کے تمام 8 اہلکار رہا ہوگئے۔   غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق   قطر سے رہائی پانے والے 8 میں سے 7 بھارتی اہلکار واپس بھارت پہنچ چکے ہیں جبکہ ایک اہلکار کاغذی کارروائی پوری ہونے کے بعد بھارت پہنچے گا۔بھارت پہنچنے والے بھارتی بحریہ کے اہلکار گزشتہ 18 ماہ سے قطر میں جاسوسی کے مقدمے میں قید تھے۔قطر میں جاسوسی کے الزام میں قید ان بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اکتوبر میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تاہم بھارتی سفارتی مداخلت کے بعد ڈیرھ ماہ قبل دسمبر میں ان کی سزا میں کمی کی گئی تھی۔ 

بھارتی بحریہ 

مزید :

صفحہ آخر -