برانڈرتھ روڈ پر سلنڈر دھماکہ، متعددکانوں کو آگ لگ گئی

   برانڈرتھ روڈ پر سلنڈر دھماکہ، متعددکانوں کو آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری منڈی برانڈرتھ روڈ  اڈا کرون بس پر زور داد دھماکے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔جبکہ متعددکانوں کو آگ لگ گئی۔بتایا گیا ہے کہ گاڑی سے سلنڈر اتارے جا رہے تھے کہ اچانک ایک سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی جس سے مزید سلنڈروں کو آگ لگی اور دھماکے شروع ہو گئے علاقہ میں  بجلی بھی معطل ہوگئی ریسکیو 1122سمیت ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو 1122 نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، ریسکیو کے مطابق کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

سلنڈر دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -