آزاد امیدوار اپنا فیصلہ کرنے  میں آزاد ہیں، فواد چوہدری

  آزاد امیدوار اپنا فیصلہ کرنے  میں آزاد ہیں، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  راولپنڈی (آئی این پی) فواد چوہدری  نے کہا  ہے  کہ پوری دنیا میں انتخابات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،مخلوط نہیں بلکہ قومی حکومت تشکیل پائے گی، آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ بعدازاں اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا نے انتخابات پرسوالات اٹھائے ہیں، جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں سب کے سامنے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آسٹریلیا امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، 1965 ایوب خان کے دورمیں جو الیکشن ہوئے تھے اس کے بعد یہ الیکشن بھی یاد رکھے جائیں گے، جو پی ٹی آئی میں نہیں ہے، آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ قانون کے مطابق اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ واضح رہے کہ 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، فواد چوہدری کو دوبارہ 22 فروری کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -