(ن)لیگ کو بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں پر ہمدردی سے نقصان ہوا،رانا ثناء اللہ

  (ن)لیگ کو بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں پر ہمدردی سے نقصان ہوا،رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کو وسطی پنجاب میں نقصان مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں پر ہمدردی سے ہوا ہے۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی چاہیے۔پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے تاہم پارلیمانی پارٹی انہیں مشورہ دے سکتی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایم کیو ایم نے ہم سے مذاکرات میں حصہ نہیں مانگا بلکہ اپنے مطالبات پر بات کی ہے،ان کا ایک مطالبہ آئینی ترمیم کا ہے مگر نئی پارلیمنٹ ایک معلق پارلیمنٹ ہے۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -