غوثیہ کالونی میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا

   غوثیہ کالونی میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھاونی کے علاقہ غوثیہ کالونی میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مقتول جہانگیر کا کیبل نیٹورک کا دفتر تھا۔ نامعلوم افراد نے دفتر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

نوجوان قتل

مزید :

صفحہ آخر -