پی پی 145، آزاد امیدوار انجینئر یاسر گیلانی نے سمیع اللہ خان کے فارم 47 کے نتائج کو چیلنج کردیا

   پی پی 145، آزاد امیدوار انجینئر یاسر گیلانی نے سمیع اللہ خان کے فارم 47 کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ، پی پی 145 سے آزاد امیدوار انجینئر یاسر گیلانی نے لیگی امیدوار سمیع اللہ خان کے فارم 47 کے نتائج کو چیلنج کردیا،یاسر گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق 6 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت چکا ہوں، ریٹرننگ افسر نے ن لیگی سمیع اللہ کو فارم 47 میں جتوا دیا،عدالت فارم 47 کے نتائج کو روکنے کا حکم دے،عدالت فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی کہ نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

چیلنج 

مزید :

صفحہ آخر -