اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر ریاست کو بچائیں گے، اعظم نذیر تارڑ

 اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر ریاست کو بچائیں گے، اعظم نذیر تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی) سینیٹر مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے تو کے پی میں ایک جماعت کی اکثریت کیسے ہوگئی؟ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اپنے من پسند فیصلے چاہئیں تو پھر الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو بند کردیں رانا ثناء  اللہ، خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کبھی الیکشن نہیں ہارے اگر ایسا ہوا ہے تو وہ عدالت سے رجوع کررہے ہیں، مرکز میں اس وقت کے نتائج قوم کے سامنے ہیں اتحادی جماعتوں کیساتھ مل کر ریاست کو بچائیں گے، عام آدمی کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، نوازشریف کے ویژن کے مطابق سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں مشاورت کے بعد مرکز کا فیصلہ کیاجائیگاکسی سنگل پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، شراکتی حکومت آئیگی ہم چاہتے ہیں کہ مضبوط اتحاد بنے سب اکاؤئیوں کو ساتھ ملا کر خوشحالی کا سفر کریں، پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا اعلان ن لیگ کریگی ایم کیو ایم کا خیر سگالی کا دورہ رہا ہے باقی گفتگو ایک دو روز بعد میں ہوگی، وفاق میں زمینی حقائق کے مطابق حکومت قائم ہوگی، مخلوط حکومت بنانے سے مرکز مضبوط ہوتا ہے، سیاست میں کوئی منفی نہیں ہوتا لیکن جو سیاسی جماعتیں انتہا پسندانہ یا متشددانہ یا جھوٹ پر سیاست نہیں کرتیں ان سے ہی مثبت بات ہوسکتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -