گڈگورننس کے لئے اداروں میں میرٹ کی بالا دستی ضروری، بلیغ الرحمن 

  گڈگورننس کے لئے اداروں میں میرٹ کی بالا دستی ضروری، بلیغ الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)ملک ظفر اقبال نے الوداعی ملاقات کی سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے گورنر پنجاب نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)ملک ظفر اقبال کو تین سالہ کامیاب معیاد عہدہ کی تکمیل پر مبارکباد دی اور ان کی بطور چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کارکردگی کو سراہا ملاقات کے دوران چیئرمین پی پی ایس سی نے گورنر پنجاب کو محکمہ کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی ہم اداروں کو مستحکم کرسکتے ہیں ملک میں گڈ گورننس کیلئے اداروں میں میرٹ کی بالادستی بہت ضروری ہے مختلف آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کر کے حق داروں تک ان کا حق پہنچانا پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ذمہ داری ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک مستند ادارہ ہے جو سرکاری ملازمتوں کیلئے میرٹ پر اہل اور قابل امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ادارے کی کارکردگی اور بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھانے بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)ملک ظفر اقبال نے گورنر کو ادارے میں بہتری کیلئے کی گئی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -