پی پی253، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اصغر جوئیہ متحرک، عدالت میں کیس دائر، فارم45سوشل میڈیا پر وائرل، مینڈیٹ کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

پی پی253، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اصغر جوئیہ متحرک، عدالت میں کیس دائر، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)پی پی 253‘اصغرجوئیہ نے تمام فارم45 سوشل میڈیاپرڈال دیئے‘میں نے عدالت میں بھی کیس دائر کردیاہے۔ یہ بات ملک اصغرجوئیہ امیدوار پاکستان تحریک انصاف پی پی 253 نے سوشل میڈیاپراپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ا(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

پنے تمام فارم45 سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردیئے ہیں جن کے مطابق میرے ووٹ40416 بنتے ہیں عوام میرے تمام فارم45 دیکھ کر ان کے ووٹ دیکھ سکتی ہیں انہوں نے کہاکہ، عدالت میں کیس دار کردیا گیا ہے حق سچ کی فتح ہوگی تحریک انصاف عوام کی ووٹ کی طاقت سے جیت چکی ہے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا ہے جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا۔لاہورہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے صوبائی حلقہ پی پی 253 بہاولپور کے نتائج کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظوراورریٹرنگ افیسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ مسٹرجسسٹس شکیل احمد نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار ملک محمد اصغر جوئیہ کی جانب سے فارم 45 نتائج کے برعکس فارم 47 جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گذار کی جانب سے ثاقب طارق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ریٹرنگ افیسر پولنگ اسٹٹیشنوں کے نتائج فارم 45کی بنیادپر امیدواریا اس کے ایجنٹ کی موجودگی میں حتمی نتیجہ فارم47پر جاری کرنے کا پابند ہے۔عدالت نے اسستفارکیا کہ کیا فارم 47کی تیاری میں آپ کو ریٹرنگ افیسر کی جانب سے کوئی نوٹس دیا گیا تھا؟جس پر درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا بلکہ پولنگ کے اختتام ہونے پر جب ریٹرنگ افیسر کے دفترپہنچے تو وہاں تالہ لگا ہواتھا۔عدالت کو بتایا گیاکہ فارم 45کے نتائج کے مطابق درخواست گذار کامیاب قرار پاتا ہے لیکن ریٹرنگ افیسر نے فارم 45کے برعکس نتیجہ فارم 47 جاری کیا۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔