اورنگزیب خان کھچی ایک لاکھ 16 ہزار 362ووٹ سمیٹ کر سب سے آگے، لیگی امیدوار سعید خان منیس 96ہزار 632ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، محمود حیات خان کا تیسرا نمبر

اورنگزیب خان کھچی ایک لاکھ 16 ہزار 362ووٹ سمیٹ کر سب سے آگے، لیگی امیدوار سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)ریٹرننگ آفیسر میلسی طارق محمود  نے حتمی /فائنل کنسالیڈیشن رزلٹ جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد اور نگ زیب خان کھچی نے ایک لاکھ 16ہزار 362 ووٹ لیے اور۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید(بقیہ نمبر16صفحہ7پر)

 احمد خان منیس  کو دوسری بار حلقہ این اے 159 وہاڑی 4 سے ہرا کر فتح کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دیگر امیدواران میں انوار احمد خان نے 1365،را دل نواز نے 349، عاصم سعید خان نے 239،سید محمد اطہر جمیعت العلمائے اسلام نے 4509 پاکستان مرکزی مسلم لیگ کیساجد بشیر نے1 ہزار 612،سلمان علی بھابھہ "آزاد "نے 119،جے یو آئی ایف پاکستان  کے سید محمد اطہر نے4 ہزار 567،عاصم سعید خان منیس "آزاد "نے 239،عبداللہ حیات خان "آزاد "نے 1 ہزار728،فرید احمد یاسین خان "آزاد "نے 353 تحریک لبیک پاکستان کے محمد اقبال نے 13 ہزار680،جماعت اسلامی پاکستان کیمحمد ریاض نے 1 ہزار 72۔محمد عالمگیر خان کھچی  "آزاد "نے275،محمد فاروق "آزاد "نے 335پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے محمود حیات خان نے 26 ہزار  804ووٹ حاصل کیے۔  قومی حلقے کے کل پولنگ اسٹیشنز  غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں پی ٹی آئی کے کھچی پٹھان اتحاد کے امیدوار محمد اور نگ زیب خان کھچی نے  1 لاکھ  16ہزار 362ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کر لی اور مسلم لیگ ن کے سعید احمد خان منیس نے 96 ہزار 632ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن پائی ۔