این اے157، پی پی230چچا، بھتیجا کامیاب، قومی اسمبلی کی نشست پر تہمینہ دولتانہ ونر، بیٹا عرفان عقیل دولتانہ کو شکست، رزلٹ دیکھ کر لوگ حیران

  این اے157، پی پی230چچا، بھتیجا کامیاب، قومی اسمبلی کی نشست پر تہمینہ دولتانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بوریوالا(تحصیل رپورٹر)8فروری کو ہونے والے انتخابات میں حلقہ این اے 157 میں چچا بھتیجا جیت گئے ہیں جبکہ حلقہ این اے 158 میں ماں جیت گئی بیٹا ہارگیا (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات میں حلقہ این اے 157 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سید ساجد مہدی سلیم شاہ تیسری مرتبہ جیت گئے جبکہ حلقہ پی پی 230 میں ان کے بھتیجے  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید سلمان شاہد مہدی کامیاب ہوئے سید سلمان شاہد مہدی سینئر سیاسی رہنما سابق وفاقی وزیر سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے صاحبزادے ہیں جبکہ حلقہ این اے 158 میں مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ جیت گئیں اور ان کے صاحبزادے میاں عرفان عقیل دولتانہ پی پی حلقہ 230 میں ہار گئے وہ اسی حلقہ سے دو مرتبہ ممبر صوبائی منتخب ہو چکے ہیں۔