عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا میرا مشن، نومنتخب ایم پی اے عون حمید ڈوگر

  عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا میرا مشن، نومنتخب ایم پی اے عون حمید ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شاہجمال (نمائندہ پاکستان)پورے حلقہ کا ایم پی اے ہوں کسی کا مخالف نہیں  دروازے کھلے ہیں عوام بلا تفریق مسائل(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)

 بتائے حل کرنے کے لئیے دل و جان سے محنت کروں گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی 271سردار عون حمید ڈوگر نے حلقہ بھر سے آئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس سے کہ کہاں سے جیتا کہاں سے ہارا پورے حلقہ کا ایم۔پی اے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوا ہوں اور حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئیے اپنی پوری صلاحیتیں صرف کروں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وہ ایم پی اے حلقہ پی پی 271ہیں عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا اور عوام کے مسائل بلا تفریق حل کرنا فرائض منصبی ہیں میرے دروازے حلقہ کے عوام کے لئیے بلا تفریق کھلے ہیں اجتماعی عوامی مسائل کی نشاندہی کریں خلوص نیت سے مسائل حل کروں گا وفود میں حاجی رانا محمد یوسف صدر مرکزی انجمن تاجران شاہجمال،رانا محمد ساجد صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن شاہجمال،ملک محمد یوسف ریاض ارائیں،رانا محمد عامر حمید ایڈووکیٹ،رانا محمد علی افضل،رانا شانی،چوہدری ذیشان گجر و دیگر شامل تھے۔